Ho Ka Ilm Hai Yaha By Jaun Elia
ہو
کا عالم ہے یہاں نالہ گروں کے ہوتے
شہر
خاموش ہے شوریدہ سروں کے ہوتے
کیوں
شکستہ ہے ترا رنگ متاعِ صد رنگ
اور
پھر اپنے ہی خونیں جگروں کے ہوتے
کار
فریاد و فغاں کس لیے موقوف ہوا
ترے
کوچے میں ترے باہنروں کے ہوتے
کیا
دِوانوں نے ترے کوچ ہے بستی سے کیا
ورنہ
سنسان ہوں راہیں نگھروں کے ہوتے
جز
سزا اور ہو شاید کوئی مقصود ان کا
جا
کے زنداں میں جو رہتے ہیں گھروں کے ہوتے
شہر
کا کام ہوا فرطِ حفاظت سے تمام
اور
چھلنی ہوئے سینے سپروں کے ہوتے
اپنے
سودا زدگاں سے یہ کہا ہے اس نے
چل
کے اب آئیو پیروں پہ سر وں کے ہوتے
اب
جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پر
کب
پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے