Khwab By Jaun Elia
Khwab By Jaun Elia
خواب
کبھی
اک خواب سا دیکھا تھا میں نے
کہ
تم میری ہو اور میرے لیے ہو
تمھاری
دلکشی میرے لیے ہے
میں
جو کچھ ہوں تمھارے ہی لیے ہوں
تمھاری
ہر خوشی میرے لیے ہے
وہ
راتیں آہ وہ سرمست راتیں
کہ
جن کی تشنہ لب سرمستیوں نے
سرورِ
تشنگی بخشا تھا مجھ کو
تمھاری
والہانہ بیخودی نے
غرورِ
دلبری بخشا تھا مجھ کو
تمھارے
جسم کی جاں پروری نے
جمالِ
سرمدی بخشا تھا مجھ کو
ہماری
باہمی انگڑائیوں نے
یقینِ
زندگی بخشا تھا مجھ کو
یقینِ
جاں فضا، خوابِ تمّنا
عذابِ
روح بن جائے گا اِک دن
کبھی
میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا
یہ
ہوگی خواب کی تعبیر یعنی
کہ
میں نے خواب دیکھا ہی نہیں تھا
جو
میری آرزو کا نقش گر ہے
کبھی
وہ دور گزرا ہی نہیں تھا
وہ
راتیں خواب ہو کر رہ گئیں ہیں
مگر
خوابوں میں خوابوں کا تسلسل
عذابِ
جاں بھی ہے جاں آفریں بھی
یہ
زنجیرِ خیال و خواب و اوہام
فریبِ
زندگی بھی ہے یقین بھی
سُلا
کر حال کی تاریکیوں میں
مجھے
ماضی میں چونکاتے ہیں یہ خواب
میری
پلکوں کو بوجھل دیکھتے ہی
سمٹ
جاتے ہیں شرماتے ہیں یہ خواب
میں
اِن خوابوں سے جب بھی رُوٹھتا ہوں
تو
پہروں اَشک برساتے ہیں یہ خواب
مجھے
بانہوں کے حلقے میں جکڑ کر
مرے
سر کی قسم کھاتے ہیں یہ خواب
مرا
آغوش اپنانے کی خاطر
زمانے
بھر کو ٹھکراتے ہیں یہ خواب
شفق
پر روکتے ہیں اپنا آنچل
اُفق
میں جا کے چھپ جاتے ہیں یہ خواب
جہاں
کچھ بھی نہیں تنہا خلا ہے
نظر
کا سارا سرمایہ خلا ہے